اب اس ریاست میں مفت میں ملیں گے تین ایل پی جی سلینڈر : انتخابات سے پہلے کیا گیا تھا وعدہ

12:19PM Tue 14 Jun, 2022

اتنی مہنگائی میں اگر کسی کو ایل پی جی سلنڈر LPG Cylinder مفت ملے تو اور کیا چاہیے؟ ملک کی ایک ریاست نے اس ماہ کے آخر سے عوام کو تین گیس سلنڈر مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریاست گوا ہے اور یہاں کی حکومت نے انتخابات سے پہلے اس کا وعدہ کیا تھا۔ اس وقت گوا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے۔ انتخابات سے پہلے اپنے منشور میں، بی جے پی نے کہا تھا کہ وہ غربت کی لکیر (بی پی ایل) سے نیچے رہنے والے لوگوں کو 3 گیس سلنڈر مفت دے گی۔ چونکہ حکومت کو بنے کافی وقت ہو چکا ہے، اب حکومت نے اس پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔ لائیو منٹ نے یہ اطلاع ریاست کے دیہی ترقی ایجنسی کے وزیر گووند گوڑے کے حوالے سے شائع کی ہے۔
3 سلنڈر کے پیسے واپس ملیں گے۔
گوا حکومت کے مطابق، جن خاندانوں کی کل سالانہ آمدنی 4 لاکھ روپے سے کم ہے، وہ اس اسکیم کے تحت آئیں گے۔ گوڑے نے کہا کہ اس اقدام کے تحت 37,000 بی پی ایل خاندانوں کا احاطہ کیا جائے گا، اس رقم کو رواں مالی سال کے اختتام پرسیدھے ان کے بینک کھاتوں میں جمع کیا جائے گا۔ "ہم چیک کریں گے کہ انہوں نے کتنے سلنڈر لیے ہیں۔ عام طور پر ہر خاندان کو سالانہ چھ سلنڈر درکار ہوتے ہیں۔ ہم تین سلنڈروں کے لیے ان کے پیسے واپس کر دیں گے۔‘‘
اجولا اسکیم کے تحت 200 روپے سبسڈی اس کے علاوہ، اسی مہینے میں، مرکزی حکومت نے کہا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو 200 روپے فی گیس سلنڈر (12 سلنڈر تک) کی سبسڈی دی جائے گی۔ مرکز کی ایل پی جی سبسڈی اب 9 کروڑ غریب خواتین اور دیگر مستفیدین تک محدود رہے گی جنہیں اجولا اسکیم کے تحت ایل پی جی کنکشن ملا  تھا۔
فی الحال دہلی میں 14.2 کلو کے ایل پی جی سلنڈر LPG Cylinder کی قیمت 1,003 روپے ہے۔ پردھان منتری اجولا اسکیم کے تحت مستفضین کو سیدھے طور پر ان کے بینک اکاونٹ میں 200 روپے کی سبسڈی ملے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ اجولا مستفضین کو 14.2 کلو کے سلینڈر کی خرید پر صرف 803  روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ حکومت کے مطابق ایل پی جی گیس سلینڈر پر 200 روپئے کی سبسڈی سے حکومت کو 6,100 کروڑ روپئے کا نقصان ہوگا۔