’لو جہاد‘ کے خلاف بل اتر پردیش اسمبلی میں صوتی ووٹوں سے پاس

03:20PM Wed 24 Feb, 2021

اتر پردیش پروہبیشن آف اَن لاء فل ریلیجیس کنورژن بل-2021، یعنی مبینہ لو جہاد کے واقعات کو روکنے کے لیے تیار قانون یو پی اسمبلی میں صوتی ووٹوں سے پاس ہو گیا۔ بل کو ایوان کے سامنے غور کے لیے رکھا گیا تھا جس کو اپوزیشن نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیجنے کی سفارش کی تھی۔ اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا کہ ایسا پایا گیا ہے کہ مذہب تبدیل کر دھوکہ دہی کر کے شادی کی جا رہی ہے، جس پر ہم لوگوں نے سزا کا التزام کیا ہے۔ اس کے بعد صوتی ووٹوں سے اس بل کو پاس کر دیا گیا۔