بھٹکل تعلقہ کے بیلندور میں سانپ کے ڈسنے سے تیس سالہ خاتون زخمی

04:33PM Sun 24 Jan, 2021

بھٹکل: 24 جنوری 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کےیلوڈی کورو پنچایت حدود میں آنے والے علاقے بیلندور میں  تیس سالہ خاتون سانپ کے ڈسنے سے بری طرح زخمی ہوگئی ہے  جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں  ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے اُڈپی روانہ کیا گیا ہے۔اس خاتون کی شناخت دیویا ایم نائک کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دیویا اپنے مکان کے باہر ٹہل رہی تھی جس کے دوران سانپ نے اسے ڈس لیاجس کے بعد اسے فوری اسپتال لایا گیا تھا۔