مجلس اصلاح  و تنظیم کے  سالانہ اجلاس کا  29 مئی کو ہوگا انعقاد

03:09PM Wed 11 May, 2022

بھٹکل : 11 مئی ،2022 (پریس ریلیز) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے سالانہ اجلاس عام کا انعقاد 29 مئی،2022 بروز اتوارصبح ساڑھے دس بجے تنظیم ہال میں ہوگاجس میں یکم اپریل 2021سے 31مارچ 2022تک کی ایک سالہ کارکردگی  پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے گی ، اس کی جانکاری تنظیم جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے نددی کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے ۔ جنرل سکریٹری نے  ممبران سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی سوال  کرنا چاہتا ہے تو  وہ اجلاس کی متعینہ تاریخ سے تین دن قبل تک  تنظیم دفتر میں لکھ کر جمع کرائے ۔ ریلیز میں اس بات کی بھی جانکاری د ی گئی ہے کہ جن اراکین کادوسال سے زائد مدت کا ممبری چندہ باقی ہے انہیں اجلاس عام میں سوال کرنے کا حق نہیں ہوگا۔ عام اراکین سے کثیر تعدا دمیں بروقت شریک ہوکر اجلاس  کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی  ہے۔