دہلی میں 29 اور 30 نومبر کو پھر جمع ہونگے ملک بھر کے کسان
12:36PM Fri 26 Oct, 2018

نئی دہلی/26اکتوبر(ایجنسی) فصل کی مناسب قیمت سمیت دیگر مطالبات کو لے کر ایک بار پھر ملک بھر کے کسان دہلی میں 29 اور 30 نومبر کو جمع ہونگے، مختلف ریاستوں میں کام کررہے 207 کسان تنظیموں نے آل انڈیا کسان سنگھرش سمیتی کے بینر تلے دہلی کے رام لیلا میدان میں دو روزہ کسان مہاسمیلن کا اہتمام کیا ہے. کمیٹی کے چیئرمین وي ایم سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ تین دن کے اس تحریک کے دوران 28 نومبر کو تمام کسان تنظیموں کے نمائندے دہلی کے سرحدی شہروں فرید آباد، غازی آباد اور گرگرام میں جمع ہوں گے. اس کے بعد تمام کسان تنظیم دو روزہ کسان مہاسمیلن میں حصہ لینے کے لیے پیدل مارچ کرکے رام لیلا میدان پہنچیں گے.