ریاست میں ایس ایس ایل سی امتحانات کے لیے نظام الاوقات کا ہوا اعلان؛ 28 مارچ سے شروع ہونگے طلبہ کے امتحانات
02:54PM Fri 7 Jan, 2022
بینگلورو: 7 جنوری،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت نے ایس ایس ایل سی امتحانات کے لیے نظام الاوقات (ٹائم ٹیبل) جاری کردیا ہے جس کے مطابق دسویں کے امتحانات کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا جبکہ ان امتحانات کی آخری تاریخ 11 اپریل کو ہوگی۔ امتحانات کا آغاز 10:30 بجے ہوگا جبکہ 01:45 کو امتحانی پرچہ کا وقت ختم ہوگا اس کے علاوہ طلبہ کو امتحانی پرچہ پڑھنے کے لیے 15 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 28 مارچ کو فرسٹ لینگویج کا امتحان ہوگا جبکہ آخری امتحان11 اپریل،2022 کو سائنس کا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سال قریب 9 لاکھ طلبہ ریاست میں ایس ایس ایل سی کا امتحان دینے والے ہیں ۔
وزیر تعلیم نے طلبہ کو دل لگا کر پڑھنے اور امتحانات کی تیاری کرنے کی ترغیب دی ہے۔
مکمل نظام الاوقات کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں۔
March_April_2022_SSLC_Main_Examination_Provisional_Timetable