کرناٹک بند کی وجہ سے 28ستمبر کو ہونے والا دسویں کا سپلیمنٹری امتحان ملتوی

04:35PM Sat 26 Sep, 2020

بینگلورو: 26 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی حکومت کی طرف سے کسانوں سے متعلق ترمیمی بل کے خلاف 28 ستمبر کو کرناٹک میں ہونے والے کسانوں کے احتجاجی بند کے پیش نظر کرناٹکا ہائی اسکول ایکزامنیشن بورڈ نے 28 ستمبر کو ہونے والے ایس ایس ایل سی کے سپلیمنٹری امتحان کو ملتوی کردیا ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ طلباء کی سہولتوں کو سامنے رکھتے  ہوئے کیا گیا ہے۔