سبسڈائزڈ ایل پی جی سلنڈر 2.71 روپے اور غیر سبسڈی والا سلنڈر 55.50 روپے ہوا مہنگا
03:55PM Sun 1 Jul, 2018
نئی دہلی: رسوئی گیس کا سبسڈی والا گیس سلنڈر اتوار سے 2.71 روپے اور غیر سبسڈی والا سلینڈر 55.50 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ معروف تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق سبسڈی والا ایل پی جی سلنڈر دہلی میں 496.26 روپے ملے گا ۔ غیر سبسڈی والا754 روپے ملے گا ۔ یہ دوسرا مسلسل مہینہ ہے جب ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ صارفین کو مالیاتی سال میں 14.2 کلوگرام کا 12 سلنڈر سبسڈی کی شرح سے ملتے ہیں۔ اس سے زیادہ حاصل کرنے کے لئے، مارکیٹ کی قیمت دینی ہوگی ۔
قیمتیں بڑھنے کے بعد کولکتہ میں سبسڈی والا گیس سلنڈر 499.48 روپے اور غیر سبسڈی کا 781.50 روپے کا ملے گا۔ ممبئی میں قیمت بالترتیب 494.10 روپے اور 728.50 روپے، چنئی میں اس کی قیمت بالترتیب 484.67 اور 770.50 روپئے ہوگی۔