نما ناڈو اوکٹہ  کی طرف سے 27 جنوری کو  بھٹکل میں بنایا جائے گا آیوشمان ہیلتھ کارڈ: عنایت اللہ شابندری

04:35PM Tue 25 Jan, 2022

بھٹکل : 25 جنوری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  "بھٹکل میں 27 جنوری کو کے ایس آر ٹی سی کے مقابل' عاقب ولا' میں آیوشمان  بھارت ہیلتھ کارڈ بنانے کا کام کیا جائے گا  جس کے لیے عوام کثیر تعدا د میں فائدہ اٹھائیں"۔ اس کی جانکاری نما ناڈو اوکٹہ کے ضلعی  صدر جناب عنایت اللہ شابندری  نے اخباری نمائندوں کو دی۔انہوں نے کہا یہ کیمپ صبح 09:00 بجے شروع ہوگا اور   عصر بعد 05:00 بجے  تک جاری رہے گا۔ عنایت اللہ شابندری نے کہا کہ سرکار کی بہت ساری اسکیمیں آتی ہیں لیکن یہ صحیح طور پر لوگوں تک نہیں پہنچتی ہیں جس کے لیے نما ناڈو اوکٹہ کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں آیوشمان کارڈ کے علاوہ  مزدوروں کے لیے ایشرم کارڈ بھی  بنانے کی سہولت رہے گی جس کے لیے انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیکتھ افسر ڈاکٹر شرد نائک، ٹی ایچ او ڈاکٹر سویتا کامت ، آیوشمان  کارڈ کے ڈسٹرکٹ انچارج ڈاکٹر  سنتوش نائک وغیرہ کا تعاون رہنے کی بات کہی۔ موصوف نے اس موقع پر عوام سے درخواست کی کہ یہ کارڈ  مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت دیا جاتا ہے یہ کوئی انشورنس کارڈ نہیں ہے بلکہ ہیلتھ کارڈ ہے  اس لیے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں ۔ اس موقع پر نما ناڈو اوکٹہ  بھٹکل کے صدر جناب اے ایم ملا،بیندور شاخ  کے صدر عبدالسمیع وغیرہ موجود تھے۔ واضح رہے کہ آیوشمان ہیلتھ کارڈ مرکزی حکومت کی ہیلتھ اسکیم کے تحت فراہم کیا جاتا ہے جس کے ذریعے بہت سارے علاج مفت یا پھر رعایتی قیمت میں کیے جاسکتے ہیں۔ جبکہ نجی اسپتالوں میں بھی اس کارڈ کی وجہ سے رقم میں 30  فیصد تک رعایت دی جاتی ہے ۔علاوہ ازیں صحت کے زمرے میں اس سے بہت سارے فائدے اٹھائے جاسکتے ہیں۔