بھٹکل بس اسٹیشن  کے دکانداروں نے کیا کرایہ معاف کرنے کا مطالبہ: کانکریٹ روڈ  زیرتعمیر ہونے  سے گراہک نہ آنے کی شکایت

03:09PM Thu 15 Dec, 2022

بھٹکل: 15 دسمبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بس اسٹیشن میں موجود دکان کے کرایہ داروں نے آج بھٹکل ڈپوڈ مینیجر کو میمورنڈم سونپ  کر   کرایہ معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میمورنڈم میں اسٹیشن کے احاطے میں  تعمیر ہورہے کانکریٹ سڑک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے یہاں کانکریٹ روڈ کا کام چلنے کی وجہ سے کوئی گراہک  یا گاڑی اندر نہیں آرہی ہے جس کی وجہ سے انہیں بکری نہیں ہوپارہی ہے۔ دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک  درست ہوکر چلنے کے قابل ہونے تک ان کو دکانوں کا کرایہ معاف کیا جائے۔