اڈپی میں 2.66 لاکھ کے گانجہ کے ساتھ تین افراد گرفتار
03:50PM Fri 5 Feb, 2021
اڈپی : 5 فروری،2021 (ذرائع) پڑوسی ضلع اڈپی میں عوامی مقام پر گانجہ فروخت کرنےکے الزام میں اڈپی پولس نے تین افراد کو 2.66 لاکھ کی مالیت کے گانجے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
اڈپی پولس سے ملی اطلاع کے مطابق انہیں جمعرات کومنی پال میں مہاراشٹرا سے گانجہ لا کر فروخت کرنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد انہوں نے چھاپہ مارتے ہوئے اس کارروائی کو انجام دیا تھا اور گانجہ و آٹو رکشہ کو ضبط کرتے ہوئے تینوں کو گرفتا ر کیا تھا۔
ملزمین کی شناخت مہاراشٹرا کے گوتم راجو، پنجاب کے رہنے والے جسویندر سنگھ اور برہماور کے رہنے والے گریا کرشنا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اس کارروائی میں اڈپی ضلع کے ایس پی وشنو وردھن، ایڈیشنل ایس پی کمار چندرا اور ڈی وائی ایس پی سدھاکر نائک کی قیادت میں منی پال پولس تھانہ کے اہلکار موجود تھے۔