مائیکروسافٹ کے سی ای او کے بیٹے زین نڈیلا کا 26 سال کی عمر میں انتقال
02:22PM Tue 1 Mar, 2022
Share:
مائیکروسافٹ کورپ کے سی ای او ستیہ نڈیلا کے بیٹے زین نڈیلا کی پر کو موت ہو گئی ۔ زین نڈیلا (cerebral palsy) بیماری سے متاثر تھے۔ سافٹ ویئر کمپنی نے اپنے ایگزیکٹیو اسٹاف کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ زین (Zain) کا انتقال ہوگیا ہے۔ پیغام میں ایگزیکٹوز سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے اہل خانہ کے لیے دعا کریں۔
ستیہ ناڈیلا 2014 سے مائیکرو سافٹ کے سی ای او ہیں۔ ان کے بیٹے کا علاج چلڈرن اسپتال میں چل رہا تھا۔ زین کی موت کے بعد اسپتال کے سی ای او جیف اسپیرنگگ نے بورڈ سے ایک پیغام میں کہا، "زین کو میوزک کی پسند کیلئے یاد کیا جائے گا۔" ان کی شاندار مسکراہٹ ہر اس شخص کے لیے خوشی کا باعث بنی جو اس سے پیار کرتا تھا۔
2014 میں سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، نڈیلا نے معذور یوزرس کو بہتر طریقے سے خدمت کرنے کے لیے مصنوعات ڈیزائن کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ زین کا زیادہ تر علاج چلڈرن اسپتال میں ہوا۔ پچھلے سال چلڈرن اسپتال نے سیئٹل چلڈرن سنٹر فار انٹیگریٹیو برین ریسرچ کے ایک حصے کے طور پر پیڈیاٹرک نیورو سائنسز, Pediatric Neurosciences میں زین نڈیلا انڈووڈ چیئر Zain Nadella Endowed Chair قائم کرنے کے لیے نڈیلا کے ساتھ جڑ گیا تھا۔