اترکینرا میں آج کورونا کے26 نئے معاملات: 72 لوگوں کو گیا ڈسچارج
02:24PM Sun 2 Aug, 2020
کاروار: 2 جولائی (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا میں آج کورونا کوڈ19 کے 26 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع میں آج 72 لوگوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیا گیا ہے۔
ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری اطلاع کے مطابق کاروار میں چھ معاملات، یلاپور اور منڈگوڈ میں پانچ معاملات، بھٹکل اور انکولہ میں چار چار معاملات جبکہ ہلیال اور سداپور میں ایک ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اترکینرا میں اب تک کورونا کے 2196 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1490 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 592 افراد اسپتالوں میں زیر علاج اور 90 لوگ ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ اس دوران 24 افراد کی اس بیماری سے موت واقع ہوچکی ہے۔