بھٹکل تعلقہ کے مختلف طبی مراکز میں کل26اگست کو 4000کووڈ ٹیکے دستیاب:اصلاح البنات اسکول میں بھی لگوائے جائیں گے 600 ڈوز
02:32PM Wed 25 Aug, 2021
بھٹکل: 25 اگست، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) محکمہ صحت عامہ کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے خبر دی گئی ہے کہ بھٹکل تعلقہ کے مختلف طبی مراکز پر کل 26اگست بروز جمعرات4000کووڈ ٹیکے لگوانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔
پریس ریلیز میں درج تفصیلات کے مطابق کےمطابق تعلقہ اسپتال بھٹکل کے علاقے سونار کیری میں 600 ٹیکے، شرالی اسپتال میں 400 ٹیکے، اصلاح البنات اسکول میں 600 ٹیکے، مرڈیشور کے کوڈسول سبھا بھون میں 200 ٹیکے، مرڈیشور پنچایت سبھا بھون میں 400 ٹیکے، پرائمری ہیلتھ سینٹر بیلور کے گنپتی سبھا بھون میں 200 ٹیکے، نور کالونی میں اردو ہائیر پرائمری اسکول میں 200 ٹیکے، مرڈیشور آٹو رکشہ یونین دفتر میں 200 ٹیکے، بیلکے ہونمڈی مندر میں 300 ٹیکے، بلال کھنڈ اردو اسکول موڈ بھٹکل میں 300 ٹیکے، کوناور کے ہاڈولی پنچایت سبھا بھون میں 300 ٹیکے اور ہائیر پرائمری اسکول ہڈیل میں 300 ٹیکے دستیاب ہونگے۔
بھٹکل کے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے قریبی مرکز پہنچ کر اولین فرصت میں کووڈ ٹیکہ لیں، اپنے گھروالوں کو بھی ٹیکہ لگوانے کے لئے قریبی سینٹر لے جائیں اور سرکار کی طرف سے فراہم کی گئی اس سہولت کا فائدہ اُٹھائیں۔