بھٹکل پولس نے ایک مکان سے چوری کی گئ 25 سائیکلوں سمیت دو بائک اور ایک اسکوٹر کو کیا باز یافت
04:41AM Thu 13 Oct, 2022

بھٹکل: 12 اکتوبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کوٹیشور روڈ پر واقع ایک مکان سے پولس کو بدھ کی شب چوری کی گئی 25 سائیکلوں سمیت دو بائک اور ایک ایکٹیوا اسکوٹر ملی ہیں جس کے بعد چوری کا ملزم مفرور بتایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق کل عشاء کے وقت ایک لڑکا مسجد طور میں نماز پڑھنے کے لیے گیا ہوا تھا اور اس نے اپنی سائیکل مسجد کے باہر ہی لگا دی تھی تاہم نماز پڑھ کو واپس آنے پر اس کو اپنی سائیکل نہیں ملی جس کے بعد وہ سائیکل ڈھونڈتا ہوا اس مکان تک پہنچا تو اس کی سائیکل وہیں موجود تھی ۔پولس تھانہ میں اس کی شکایت پر پولس حرکت میں آگئی اور پی ایس آئی دیواکر اپنی ٹیم کو لے کر متعلقہ مکان پہنچے تو وہاں انہیں چوری کی ہوئی سائیکلوں کی ایک بڑی تعداد اور بائک وغیرہ بھی ملے ۔
بتایا گیا ہے کہ یہ مکان منجو نامی شخص کا ہے جو پولس کے دیکھتے ہی فرار ہوگیا ہے ۔پولس نے تمام سائیکلوں اور بائک وغیرہ کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پولس تھانہ میں جمع کر دیا ہے اور اس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ پولس نے بتایا کہ اگر کسی کی سائیکل چوری ہوئی ہے تو وہ ٹاون پولس تھانہ جاکر شکایت درج کرسکتے ہیں تھانہ لے جائی گئی سائیکلوں میں اپنی سائیکل کی شناخت بھی کرسکتے ہیں۔ اس کارروائی میں پی ایس آئی سوما، ہنومنت کڈگنٹی، یلپّا، پروبیشنری پی ایس آئی جگدیش اورپولس کے دیگر اہلکار موجود تھے ۔
