ریاست میں 25 اکتوبر سے پہلی سے پانچویں تک کے طلبہ کو شروع ہونگے اسکول: ریاستی حکومت کا اعلان

03:49PM Mon 18 Oct, 2021

بینگلورو: 18 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت کی طرف سے کیے گئے ایک بڑے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں کویڈ کے تازہ معاملات کی شرح میں کمی کو دیکھتے ہوئے 25 اکتوبر سے  پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ کو اسکولوں میں باقاعدہ تعلیم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری سرکیولر میں طلبہ کو کلاسس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کلاسس شروع کرنے سے پہلے اسکول انتظامیہ  طلبہ کے سرپرستوں کے پاس سے  اپنے بچوں کو بھیجنے کے تعلق سے تحریری  اجازت نامہ حاصل کرے۔ اس سلسلے میں جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کویڈ کے دونوں ڈوز لے چکے ہوں اور اسکول پچاس فیصد طلبہ کے ساتھ ہی چلایا جائے ساتھ ہی اساتذہ اور طلبہ ماسک و سماجی دوری کا خیال رکھیں۔