بھٹکل میں 25 اور 26 فروری کو منایا جارہا ہے رتھ اتسوا: انتظامیہ کی جانب سے امن برقرار رکھنے کی اپیل

03:35PM Fri 19 Feb, 2021

بھٹکل: 19 فروری،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے چن پٹن ہنو منت مندر کا مشہور و معروف رتھ اتسوا (تیر ہبا) 25 اور 26 فروری کو بھٹکل میں منایا جارہا ہے۔ اس کو امن و شانتی کے ساتھ منانے کے لیے گذشتہ روز بھٹکل کے منی ودھان سودھا کی عمارت میں تحصلدار کی زیر صدارت انتظامیہ کی جانب سے امن میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں دونوں فرقوں کے کثیر افراد شریک رہے۔ تحصلدار روی چندرا اور سی پی آئی دیواکر نے اس موقع پر کہا دونوں فرقوں کے لوگوں سے امن کی اپیل کی اور برسوں سے چلے آرہے اس بھائی چارے کی روایت کو برقرار رکھنے کی گزارش کی۔ اس موقع پر میونسپال صدر جناب پرویز قاسمجی، جناب عنایت اللہ شابندری، جناب مولانا عزیز الرحمان رکن الدین ندوی اور دیگر حضرات موجود تھے۔