بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقہ میں 248/انتخابی مراکز؛ شام 06/بجے تک ہوگی پولنگ

03:36PM Fri 11 May, 2018

بھٹکلیس نیوز ؍ 11 مئی، 18 بھٹکل ؍ (رضوان گنگاولی)  12/مئی کو ہونے والے ریاست کے  ودھان سبھا انتخابات کے لئے مکمل تیاریاں ہونے کی جانکاری آج اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعہ دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح سے شام تک گر وسدھیندرا کالج میں موجود ووٹر مشینوں اور وی وی پیاٹ مشینوں کو اسمبلی حلقہ کے 248/انتخابی  مراکز میں پہنچانے  کا کام  مکمل کیا گیا ہے جس کے لئے 1545؍عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ  کل رائے دہی کا آغاز صبح 07:00 بجے سے ہوگا اور یہ شام 06:00 بجے تک چلے گی، جس کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس مرتبہ کے انتخابات میں 109310مرد ، 105383خواتین سمیت کل 214694رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔