ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد دو ہزار کے پار: پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا کے 130 نئے معاملات

03:02PM Sun 24 May, 2020

بینگلورو: 24 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں آج بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں کل 130 معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 2089 کو پہنچ گئی ہے تاہم اس میں سے 654 افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں اور 42 افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔ آج جو معاملات سامنے آئے ہیں اس میں 105 افراد ایسے ہیں جو دوسری ریاستوں سے سفر کرکے کرناٹک پہنچے تھے۔ تفصیلات کے مطابق آج بھی سب سے زیادہ معاملات چکبالاپور میں سامنے آئے ہیں جہاں آج کورونا کے 27 مریض پائے گئے ہیں اسی طرح یادگیر میں 24، اڈپی میں 23، منڈیا میں 15، ہاسن میں 14،   کلبرگی اور بیدر میں چھ چھ، داونگیرے میں چار، اتر کینرا، شیموگہ اور ٹمکورو میں دو دو معاملات جبکہ بینگلور، وجیاپور، دکشن کینرا، کوڈگو اور دھارواڑ میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے بعد کئی جگہوں پر لاک ڈاؤن میں سختی برتی جارہی ہے۔