ملک میں کورونا انفیکشن سے متاثرین کی تعداد 2301 ہوئی،56کی موت، آندھرا پردیش میں پہلی موت

12:29PM Fri 3 Apr, 2020

کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے ہندوستان میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور اس لاک ڈاؤن کے 9 دن گزر چکے ہیں۔ آج صبح 9 بجے اس سلسلے میں پی ایم مودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ پورے ملک کے سامنے کچھ باتیں رکھیں۔ اس درمیان انھوں نے کورونا کے خلاف لڑائی میں 130 کروڑ ہندوستانیوں سے مل رہے ساتھ کے لیے شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ اس مہلک وبا سے پیدا تاریکی کو شکست دینے کے لیے 5 اپریل یعنی اتوار کی رات 9 بجے اپنے گھروں کی سبھی لائٹیں 9 منٹ کے لیے بند کر دیں۔ بعد ازاں روشنی کی طاقت کا احساس کرانے اور اجتماعیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنے اپنے گھروں کے دروازوں یا بالکنی میں کھڑے ہو کر موم بتی، دیا، ٹارچ یا فلیش لائٹ جلائیں۔ پی ایم مودی نے تقریباً 12 منٹ کےا پنے ویڈیو میں جو باتیں کہیں وہ لفظ بہ لفظ 'قومی آواز' کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے۔
 نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افرادکی کل تعداد بڑھ کر 2301 ہوگئی ہے اور انفیکشن کی وجہ سے اب تک 56 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا خطرہ ملک کے 29ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 2301 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں 55 غیرملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 56 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 157 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اسی درمیان کووڈ-19 کی وجہ سے آندھرا پردیش میں پہلی موت جمعہ کو ہوئی۔ملک میں کورونا سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 335لوگ متاثر ہیں اور 16لوگوں کی موت ہوگئی ہے،دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 309لوگ متاثر ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔کیرالہ میں 286انفیکٹیڈ ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔دہلی میں 219،آندھرا پردیش میں 132اور کرناٹک میں 124لوگ انفیکٹیڈ ہیں اور تقریباً چار ،ایک اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
راجستھان میں 133،تلنگانہ میں 107،مدھیہ پردیش میں 99اور گجرات میں 87لوگ انفیکٹیڈ ہیں۔مدھیہ پردیش میں چھ اور گجرات میں شھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔پنجاب میں چار،تلنگانہ اور مغربی بنگال میں تین تین ،دہلی ،کیرالہ،جموں و کشمیر اور اترپردیش میں دو دو،بہار اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
ملک کے باشندوں سے وزیراعظم مودی کی اپیل اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی ((Narendra Modi )) نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانےکےلئےحکومت، انتظامیہ اور لوگوں نے بہت محنت کی ہے، یہ دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ بہت سارے ممالک ہم جو کر رہے ہیں، اس کے لئے اظہار تشکرکررہے ہیں۔ وزیراعظم نےکہا کہ کورونا عالمی وبا کے دوران ملک گیر لاک ڈاؤن کو آج نو دن ہو رہے ہیں۔ اس دوران جس طرح سے آپ سب نے نظم و ضبط اور خدمت کا جذبہ دونوں کو متعارف کرایا ہے وہ بے مثال ہے۔ انتظامیہ اور عوام نے اس صورتحال سے اچھے طریقے سے نپٹنے کی پوری کوشش کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جس طرح 22 مارچ اتوار کے دن کورونا کے خلاف لڑائی لڑنے والے ہر کسی کا شکریہ ادا کیا، وہ بھی آج تمام ممالک کے لئے ایک مثال بن گیا ہے۔ آج بہت سے ممالک اس کو دہرا رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نےکہا کہ ہمارے یہاں یہ مانا جاتا ہے کہ جنتا جناردن بھگوان کا ہی شکل ہوتی ہے۔ لہذا، جب ملک اتنی بڑی لڑائی لڑ رہا ہو تو پھر اس طرح کی لڑائی میں بار بار جنتا کی شکل کے سپر پاورکا انٹرویو کرتے رہنا چاہئے۔