بڑی خبر: ریاست میں 23  اگست سے اسکول اور کالج کو کھولنے کی اجازت: پہلے مرحلے میں ان طلبہ کو چلیں گے کلاسس

11:22AM Fri 6 Aug, 2021

بینگلورو: 6 اگست،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں 23 اگست سے اسکول اور کالج کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے جس کی جانکاری وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے دی ہے۔ انہوں نے آج افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد میڈیا کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں نویں، دسویں اور پی یو سی اول و دوم کو کلاسس شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگست کے آخر تک ریاست میں کویڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آٹھویں اور پرائمری درجات کو بلانے کے تعلق سے فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ طلبہ کو ہفتے میں پورے دن تعلیم نہیں ہوگی بلکہ ایک دن کے بعد ایک دن کا وقفہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے اسکول اور کالج کو تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور ریاستی حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔