اتر کینرا میں دوسرے مرحلہ میں 23/اپریل کو ہوں گے پارلیمانی انتخابات؛ بھٹکل سے 212047 ؍رائے دہندگان کریں گے ووٹ

02:54PM Mon 11 Mar, 2019

بھٹکل: 11 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) الیکشن کمشنر کی جانب سے کل اتوار کو پارلیمانی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ہر جگہ انتخابات کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ ضلع اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش  کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق اترکینرا پارلیمانی حلقے کے 8/ ودھان سبھا حلقوں میں دوسرے مرحلے میں 23/اپریل کو انتخابات ہوں گے ۔ بھٹکل حلقہ کی بات کی جائے تو یہاں 248/پولنگ بوتھ  کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ یہاں ووٹروں کی تعداد  کل ملاکر21204/ہے۔  جس میں 108254/مرد اور 103793/خواتین موجود ہیں۔ مجموعی طور پر  اتر کینرا کے 8/ودھان سبھا حلقوں  بھٹکل،ہلیال، کاروار،سرسی ،یلاپور،کھاناپور،کتور اور کمٹہ میں 1534036ووٹر ہیں جن میں 778350مرد اور 755678خاتون ووٹر  موجود ہیں۔