کانگریس میں بڑا رد و بدل : 23 لیڈران حاشیے پر ، غلام نبی آزاد ، آنند شرما اور کپل سبل کا گھٹا قد: کرناٹک میں رندیپ سرجے والا کو بنایا گیا پارٹی انچارج
05:33AM Sat 12 Sep, 2020
کانگریس پارٹی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی اور اپنی سینٹرل الیکشن اتھاریٹی میں بڑی تبدیلی کی ہے ۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے تنظیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے غلام نبی آزاد ، امبیکا سونی ، موتی لال ووہرا اور ملکا ارجن کھڑگے کو جنرل سکریٹری کے عہدہ سے ہٹا دیا ہے ۔ کانگریس کے بڑے رد و بدل میں 23 لیڈروں کو حاشیے پر کردیا گیا ہے ۔ سونیا گاندھی کیلئے بنائی گئی صلاح کار کمیٹی میں بھی آزاد کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ غلام نبی آزاد اور آنند شرما صرف ورکنگ کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔ جیتن پرساد کو مغربی بنگال کا انچارج بنایا گیا ہے ۔ اس پھیر بدل میں کپل سبل کا قد بھی کم ہوگیا ہے ۔
سونیا گاندھی نے پارٹی معاملات میں اپنی مدد کیلئے ایک خاص کمیٹی تشکیل دی ہے ، جس میں اے کے انٹونی ، احمد پٹیل ، امبیکا سونی ، کے سی وینوگوپال ، مکل واسنگ اور رندیپ سرجیوالا شامل ہوں گے ۔ وہیں آشا کماری کی پنجاب سے چھٹی کردی گئی ہے ۔ ہریش راوت اب پنجاب کانگریس کے انچارج جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالیں گے ۔Congress sets up a special committee to assist Interim President Sonia Gandhi in operational and organisational matters pic.twitter.com/La4DKEmfLH
— ANI (@ANI) September 11, 2020
کانگریس پارٹی کے موجودہ ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا کا قد بھی بڑھایا گیا ہے انہیں کرناٹک میں پارٹی انچارج کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان سے پہلے یہ عہدہ کے سی وینو گوپال کے پاس تھا۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں راہل گاندھی کا قد اب بھی اوپر ہے ۔ سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کے بعد ان کا تیسرا مقام ہے ۔ راہل گاندھی کے قریبی مدھوسودن مستری کا قد بھی بڑھا ہے ۔ وہیں اروند سنگھ لولی کا قد بھی بڑھا ہے ۔ سونیا گاندھی نے پی چدمبرم ، جتیندر سنگھ ، طارق انور اور رندیپ سرجیوالا کو سی ڈبلیو سی کا مستقل رکن بنایا ہے ۔Congress appoints general secretaries and in-charges of All India Congress Committee
Gulam Nabi Azad, Ambika Soni, Moti Lal Vohra, Luzenio Falerio, Mallikarjun Khadge dropped from the list of general secretaries pic.twitter.com/DvD9gjcPYL — ANI (@ANI) September 11, 2020