حیدرآباد میں احتجاج کے دوران سخت برہمی، بی جے پی سے معطل گستاخ رسول ٹی راجا کے پوسٹر پر جوتوں کی بارش

01:22PM Wed 24 Aug, 2022

حیدرآباد: گستاخ رسول بی جے پی سے معطل لیڈر ٹی راجہ سنگھ کو منگل کو حیدرآباد پولیس نے اسلام اور پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ایک ویڈیو میں ان کے مبینہ تبصرہ پر گرفتاری کے کچھ گھنٹوں بعد ضمانت مل گئی تھی۔ ویڈیو کے بعد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹا لیا گیا تھا۔ عدالت نے ٹی راجہ سنگھ کے وکیل کے اس ترک کو منظور کرلیا کہ پولیس نے گرفتاری سے پہلے ملزم کو سی آر پی سی 41 (اے) کے تحت نوٹس جاری نہیں کیا تھا۔ اس دوران عدالت میں کشیدگی کا ماحول بن گیا۔ راجہ سنگھ کے حامی اور مخالف جمع ہوگئے اور نعرے بازی کرنے لگے، جس سے پولیس کو انہیں ہٹانے کے لئے ہلکا لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔ بی جے پی ٹی راجہ سنگھ کے تبصرہ پر ناراضگی کے بعد منگل کو راجہ سنگھ کو پارٹی سے معطل کردیا۔ حادثات کے ڈرامائی موڑ کے بعد پولیس نے حساس علاقوں میں سیکورٹی سخت کردی ہے۔ پیر کے روز بی جے پی رکن اسمبلی نے اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا تھا۔ جنہوں نے حال ہی میں شہر میں پروگرام کیا تھا۔ ویڈیو میں راجہ سنگھ کو مبینہ طور پر اسلام کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
بی جے پی لیڈر کے گھر کے باہر حامیوں نے ’جے شری رام‘ کے لگائے نعرے پرانے شہر حیدرآباد کے کچھ حصوں میں چھٹ پٹ احتجاجی مظاہرہ دیکھا گیا، جبکہ راجہ سنگھ کو مجسٹریٹ نے ضمانت دے دی تھی۔ متنازعہ معطل بی جے پی لیڈر ٹی راجہ سنگھ کو پھانسی دینے کے مطالبہ کو لے کر لوگ چار مینار پر بھی جمع ہوگئے۔ اس درمیان راجیہ سنگھ کے حامیوں کو ان کے گھر کے باہر منگل کی دیر رات ‘جے شری رام‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔
مسلم تنظیموں کا ٹی راجہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ اہم مسلم تنظیموں نے منگل کو تلنگانہ کے معطل بی جے پی لیڈر بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے متنازعہ اور پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین کرنے کی وجہ سے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی مذہبی ہستیوں کی عظمت کے تحفظ کے لئے ایک قانون کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ جمعیۃ علما ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے ٹی راجہ سنگھ کے تبصرہ کو بہت شرمناک اور حیران کن بتایا ہے۔