سی بی آئی نے بینکوں سے 2240 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں 4 افراد کو گرفتار کیا

02:02PM Thu 13 Apr, 2017

نئی دہلی،(بھٹکلیس نیوز )سی بی آئی نے بینکوں کے گروپ سے مبینہ طور پر 2240 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے لئے سوریہ ونایک انڈسٹریز لمیٹڈ کے چار ڈائریکٹرز کو گرفتار کیا ہے۔سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ سنجے جین، راجیو جین، روہت چودھری اور سنجیو اگروال کو پنجاب نیشنل بینک( پی این بی) کی ایک شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ الزام ہے کہ چاروں ملزمان نے بینک سے ملے لون کا متعینہ کام سے الگ استعمال کرنے کے لئے 100 سے زائد فرضی کمپنیوں کا استعمال کیا۔سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ کمپنی اورفرضی کمپنیوں کا کوئی حقیقی تجارتی لین دین نہیں تھا۔پی این بی نے الزام لگایا کہ کمپنی نے 2240 کروڑ روپے کو دوسری جگہوں پراستعمال کیا جس سے بینک گروپ کو نقصان ہوا۔انہوں نے بتایا کہ 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی ورکنگ کیپٹل بھی مبینہ طور پر بیرون ملک قائم 6 کمپنیوں کو منتقل کر دی گئی۔ملزمان کو آج پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش کیاگیا۔