بھٹکل میں 22 اکتوبر کو بلدیہ کے صدر و نائب صدر کے لیے ہونے والے انتخابات کو کیا گیا ملتوی
03:33PM Wed 21 Oct, 2020
بھٹکل: 21 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کل 22 اکتوبر کو بلدیہ کے صدر اور نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخابات ہونے تھے لیکن ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا ہے۔
بھٹکل تحصلدار سے ملی اطلاع کے مطابق بینگلور ہائی کورٹ میں رٹ عرضی داخل کی گئی ہے جس کے بعد حکومت کرناٹک کی ایما پر ڈپٹی کمشنر نے انتخابات کو کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق کولار کے باگے پلّی میں ٹاون میونسپل کونسل کے لئے ریزرویشن کو لے کر بعض لوگوں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے اسٹے حاصل کیا تھا اسی بنا پر کرناٹک کے تمام علاقوں کے ٹاون میونسپال کے صدر اور نائب صدر کے انتخابات پر بھی اسٹے لگایا گیا ہے جو کہ عدالت کے فیصلے کے بعد ہی ہٹنے کی امید ہے۔
بھٹکل میں بھی صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے لیے پہلے ریزرویشن کیا گیا تھا جو بعد میں منسوخ کرکے عام زمرے میں رکھنے کے لیے سرکیولر جاری ہوا تھا۔