مینگلورو ایر پورٹ پر 2.15 کلو سونا کیا گیا ضبط: دو گرفتار
04:37PM Sat 16 Jan, 2021
مینگلورو: 16 جنوری، 2021 (ذرائع) منگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر شارجہ سے پہنچنے والی ہوائی جہاز پر سوار دو افراد سے 2.154 کلو سونا ضبط کرلیا ہے جس کی مالیت 1.015 کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔ جبکہ اس سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق کیرالہ کے کاسرگوڈ سے بتایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق انٹلیجنس اور مسافروں کے پروفائل کے بارے میں اطلاع حاصل کرنے کے بعد کسٹم حکام نے دو افراد کو روکا جن کی شناخت فیصل توٹی میلپارمبا (37) اور محمد شعیب موگو (31) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں شارجہ سے ائیر انڈیا کی پرواز سے یہاں پہنچے تھے۔
کسٹم افسران نے سونا ضبط کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔