اتر کینرا میں آج کورونا کے 213 نئے معاملات: 82 لوگوں کو کیا گیا ڈسچارج
03:45PM Sat 5 Sep, 2020
کاروار: 5 ستمبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا ضلع میں آج کورونا کوڈ 19 کے 213 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 82 لوگ صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
اطلاع کے مطابق آج کاروار میں 52 معاملات، سرسی میں 48 معاملات، یلاپور میں 43 معاملات، کمٹہ میں 16 معاملات، سداپور میں 13 معاملات، انکولہ اور ہوناور میں گیارہ گیارہ معاملات، ہلیال میں 9 معاملات، منڈگوڈ میں پانچ، بھٹکل میں چار اور جوئیڈا میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
مجموعی طور پر اتر کینرا میں اب تک 5761 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 4201 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اسی طرح 864 افراد زیر علاج ہیں۔