اڈپی میں آج ایک ہی دن کورونا کے 210 معاملات : ریاست میں مسلسل بڑھ رہے ہیں کورونا کے مریض
12:42PM Tue 2 Jun, 2020
اڈپی: 2 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اڈپی میں آج منگل کے روز کورونا کوڈ19 کے 210 معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ضلع اڈپی میں کورونا کی مجموعی تعداد بڑھ کر 210 کو پہنچ گئی ہے۔
ریاستی وزیر مسٹر آر اشوک نے بینگلور میں اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا کے روز بڑھتے معاملات کے بعد مہاراشٹرا اور دیگر ریاست سے آنے والوں پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے اور ان کی جانچ بھی کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ ایک ماہ قبل اڈپی ضلع میں کورنا کا کوئی معاملہ نہیں تھا لیکن جب سے لاک ڈاؤن میں ڈھیل دی گئی ہے اور دوسری ریاستوں سے لوگوں کا آنا شروع ہوا ہے تب سے یہاں مریضوں کی تعداد روز بڑھ رہی ہے۔