اکتوبر میں بینکوں میں چھٹیوں کی برسات، 21 دن برانچ بند، آن لائن سروس سے چلانا ہوگا کام

11:29AM Tue 27 Sep, 2022

درگا پوجا کے ساتھ ہی ملک بھر میں تہواروں کے سیزن کا آغاز ہوگیا ہے۔ وہیں دوسری جانب اکتوبر مہینہ شروع ہونے میں ابھی کچھ ہی دن باقی ہیں۔ ایسے میں یہ جان لینا بہت ضروری ہے کہ تہواروں کے مہینے اکتوبر میں آخر بینک کے برانچوں میں کتنے دن کی چھٹیاں رہیں گی؟ بتادیں کہ الگ الگ ریاستوں میں مقامی وجوہات کی بنا پر بینک کی چھٹیاں طئے ہوتی ہیں۔ اکتوبر مہینے میں ملک بھر میں بینک کی چھٹیوں کی لسٹ پر غور کریں تو ملک میں مجموعی طور پر 21 دن اس مہینے بینک بند رہیں گے۔ ان میں کچھ چھٹیاں پورے ملک میں لاگو ہوں گی جب کہ کچھ چھٹیاں کسی مخصوص ریاست میں ہی لاگو ہوں گی۔ 1۔ اکتوبر۔ نصف سالانہ کلوزنگ ۔ سکم۔
2۔ اکتوبر۔ گاندھی جینتی۔ اتوار۔ سبھی جگہ 3۔اکتوبر۔ درگا پوجا (مہاآشٹمی)۔ سکم، تریپور، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، میگھالیہ، کیرل، بہار اور منی پور۔
4۔ اکتوبر۔ درگاہ پوجا/دسہرہ۔ کرناٹک، اوڈیشہ، سکم، کیرل، بنگال، اترپردیش، مہاراشٹر، بہار، جھارکھنڈ اور میگھالیہ۔ 5۔ اکتوبر۔ درگاہ پوجا/دسہرہ۔ شریمنت شنکر دیو جنم اتسو منی پور کو چھوڑ کر پورے ہندوستان میں۔ 6۔ اکتوبر۔ درگاہ پوجا۔ (دسین)۔ گنگٹوک۔ 7۔ اکتوبر۔ درگاہ پوجا۔ (دسین)۔ گنگٹوک۔ 8۔ اکتوبر۔ دوسرا ہفتہ۔ سبھی جگہ۔ 9۔اکتوبر۔ اتوار۔ سبھی جگہ۔ 13۔ اکتوبر۔ کرواچوتھ۔ شملہ۔ 14۔اکتوبر۔ عید میلاد النبیﷺ۔ جموں و کشمیر۔ 16۔اکتوبر۔ اتوار۔ سبھی جگہ۔ 18 اکتوبر۔ کٹی بیہو۔ آسام۔ 22اکتوبر۔ چوتھا ہفتہ۔ سبھی جگہ۔ 23 اکتوبر۔ اتوار۔ سبھی جگہ۔ 24 اکتوبر۔ کالی پوجا/دیپاولی/لکشمی پوجن۔ سبھی جگہ۔ 25 اکتوبر۔ لکشمی پوجا/دیپاولی/گووردھن پوجا۔ گنگٹوک، حیدرآباد، امپھال اور جے پور۔ 26 اکتوبر۔ گوردھن پوجا/ وکرم سونت نیا سال۔ احمدآباد، بیلاپور، بنگلورو، دہرادودن، گنگٹوک، جموں، کانپور، لکھنو، ممبئی، ناگ پور، شملہ اور سرینگر۔ 27 اکتوبر۔ بھائی دوج۔ گنگٹوک، امپھال، کانپور اور لکھنو۔ 30 اکتوبر۔ اتوار۔ سبھی جگہ۔ 31 اکتوبر۔ سردار ولبھ بھائی جینتی۔ رانچی، پٹنہ اور احمدآباد۔ تہواروں کے سیزن میں بینک کی برانچوں میں چھٹیاں رہنے سے بینکوں کے کام کاج تو متاثرہ ضرور ہوں گے لیکن گاہکوں کی سہولت کے لئے بینک اپنی آن لائن خدمات کے ذریعے سے سروس مہیا کراتے رہیں گے۔ اس سے گاہکوں کی بینکنگ ضرورتیں بہت حد تک پوری ہوتی رہیں گی۔