بھٹکل و اطراف میں کہیں پر بھی نہیں دیکھا  گیا ذی الحج کا چاند: 21 جولائی کو ہوگی عیدالاضحیٰ

02:44PM Sat 10 Jul, 2021

بھٹکل: 10 جولائی،21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل و اطراف میں کہیں سے بھی رؤیت ہلال ثابت نہ ہونے پر بھٹکل کے قاضی صاحبان نے کل 30 ذی القعدہ ہونے کی جانکاری دی ہے۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو 12 جولائی پیر کو ذی الحج کی پہلی تاریخ ہوگی اور بھٹکل و اطراف میں عیدالاضحیٰ کا آغاز 21 جولائی،2021 بروز بدھ سے ہوگا جبکہ 20 جولائی،2021 منگل کو یوم عرفہ ہوگا۔ خیال رہے کہ آج ساحلی کرناٹک میں خوب بارش ہونے کی وجہ سے مطلع آبر آلود تھا اور چاند دیکھنے کے امکانات بھی بہت ہی کم تھے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج ذی الحج کی 30 تاریخ  مکمل ہوچکی ہے اور وہاں کل ذی الحج کی پہلی تاریخ ہے اس لیےسعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحی 20 جولائی کو ہوگی اور 19 جولائی  کو یوم عرفہ ہوگا۔