ریاست میں 21 ستمبر سے شروع ہورہے ہیں ایس ایس ایل سی کے سپلیمینٹری امتحانات: اس طرح سے ہیں نظام الاوقات
02:53PM Fri 21 Aug, 2020
بینگلورو: 21 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک سکینڈری ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے آج ریاست کے ایس ایس ایل سی طلبہ کے لیے سپلیمینٹری امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے نظام الاوقات جاری کیا گیا ہے۔
یہ امتحانات ان طلبہ کے لیے ہیں جنہوں نے کسی وجہ سے پہلی مرتبہ میں ایس ایس ایل سی کا امتحان نہیں دیا تھا یا پھر وہ پہلی مرتبہ میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔
اطلاع کے مطابق یہ امتحانات 21 ستمبر سے شروع ہوکر 28 ستمبر تک چلیں گے۔
سپلیمینٹری امتحانات کے نظام الاوقات کچھ اس طرح سے ہیں۔
21 ستمبر: میتھس (ریاضی)
22 ستمبر: فرسٹ لینگویج
23 ستمبر: سوشیل سائنس
24 ستمبر: سکینڈ لینگویج
25 ستمبر: تھرڈ لینگویج
28 ستمبر: سائنس