ہندوستان بھر میں 21 جولائی کو ہوگی عیدالاضحی
04:20PM Sun 11 Jul, 2021
نیو دہلی: 11 جولائ 21 (ذرائع) نئی دہلی : ہندوستان میں ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور 21 جولائی کو عید الاضحی ہوگی ۔ ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے ۔ رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق اتوار کو ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور پیر کو یکم ذی الحجہ ہے ۔ نیز 21 جولائی بروز بدھ کو عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی ۔
امارت شرعیہ ہند کی پریس ریلیز کے مطابق اتوار کو بعد نماز مغرب مولانا ابو الحسن پالن پوری کی نگرانی میں نئی دہلی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔ دہلی میں مطلع صاف نہیں تھا اور چاند نظر نہیں آیا ۔ لیکن گوہاٹی ، کوکرا جھار ( آسام ) ، میگھالیہ ، مغربی بنگال ، تری پورہ ، کٹک ، بہار اور دیوبند سمیت ملک کے مختلف مقامات پر رویت عام کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔
اس کے بعد رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ نے اعلان کیا کہ 29 کی رویت شرعا ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ 12 جولائی بروز پیر ماہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید الاضی 21 جولائی بروز بدھ ہوگی ۔