بھٹکل میں کورونا کے 21 نئے معاملات: 13 افراد نے دی کورونا کو شکست

03:53PM Mon 17 Jan, 2022

بھٹکل: 17 جنوری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) محکمہ صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھٹکل تعلقہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں  کورونا کے 21 نئے معاملات ملے ہیں جبکہ اچھی بات یہ ہے کہ 13 /افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ واضح رہے کہ بھٹکل میں اس وقت کورونا کے کل 159 /مریض ہیں جن میں سے چار لوگ سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں اور بقیہ 154 /افراد ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج اتر کینرا ضلع میں کورونا کے کل 225 /معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سب سے زیادہ 102 کیسز کاروار میں پائے گئے ہیں جبکہ 193/ افراد ضلع بھر  میں کورونا سے صحت یاب ہوکر گھر لوٹے ہیں۔