کمٹہ کے ہبن گیری دریا میں ڈوب کر دو نوجوان ہلاک: ایک نعش کی تلاش جاری
02:39PM Mon 16 Aug, 2021

کمٹہ: 16 اگست، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ کے ہبن گیری آج دوپہر تین بجے کے قریب دریائی لہروں کا لطف اٹھارہے دو نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک کی نعش ملی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق داونگیرے سے تعلق رکھنے والی میگھنا ایم (24) اور اس کا ساتھی رینوکا پرساد (24) تفریح کے لیے ہبن گیری ساحل پر آئے ہوئے تھے کہ دریائی موجوں کا لطف لیتے لیتے غرقاب ہوگئے ۔
ان میں سے میگھنا کی نعش دستیاب ہوئی ہے جبکہ رینوکا پرساد کی تلاش جاری ہے۔