اترکینرا میں آج کورونا کے پھر 206 نئے معاملات: ڈپٹی کمشنر کے ذریعے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید

01:33PM Thu 10 Sep, 2020

کاروار: 10 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں آج لگاتار چوتھے دن دو سو سے زائد کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ضلع انتطامیہ سے ملی جانکاری کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں یہاں کورونا کے 206 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سب سے زیادہ معاملات کمٹہ سے ہیں جہاں آج 45  نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ جبکہ آج 116 افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ آج کاروار میں 35، منڈگوڈ میں 31،  ہلیال میں 29، سرسی میں 21، انکولہ میں 17، یلاپور میں 10، سداپور میں 9 اور ہوناور میں 6 معاملات سامنے آئے ہیں۔ بھٹکل والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ یہاں آج ایک بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں بڑھتے کورونا معاملات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عوام کو بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی تاکید کی ہے اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے کی بات کہی ہے۔