لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ضلع اتر کینرا میں اب تک 206/گاڑیاں ضبط
01:48PM Wed 15 Apr, 2020
کاروار: 15 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اترکینرا میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجہ میں 14/ اپریل تک 206 گاڑیاں پولس نے ضبط کرلی ہیں جبکہ سو سے زائد افراد پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی درج ہوا ہے۔
ضلعی ایس پی کے مطابق جو موٹر گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں اُسے لاک ڈاؤن کی میعاد ختم ہونے کے بعد عدالت سے ہی واپس حاصل کیا جاسکے گا۔
پہلے لاک ڈاؤن کے اختتام کے بعد اب دوسرا لاک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے جو کہ 3 مئی تک جاری رہے گا۔ اس دوران بھی ضلع میں اجازت حاصل کیے بغیر کسی بھی گاڑی کو سڑک پر گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی ایمرجینسی کی صورت میں انتظامیہ سے اجازت لے کر ہی نکلنا ہوگا۔