کستوربا میڈیکل کالج کی طرف سے منی پال آروگیہ کارڈ 2022 حاصل کرنے کی سہولت: ممبر شپ کے بعد مریض کو ملیں گی بہت سی سہولیات

03:41PM Wed 31 Aug, 2022

بھٹکل:31/ اگست ،2022(بھٹکلیس نیوز بیورو)  کستوربا میڈیکل کالج (کے ایم سی) اسپتال کی طرف سے منی پال آروگیہ کارڈ 2022  میں نام درج کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کی  ممبرشپ  پر مریض کئی ساری سہولتیں حاصل کرسکتا ہے۔ یہ جانکاری پریس کانفرنس  میں بات کرتےہوئے کے ایم سی کے مینیجر موہن شٹی اور مارکیٹنگ ا یکزی کیٹیو  چیتن نے  دی ۔ انہوں نے بتایا کہ  منی پال آروگیہ کارڈ (MAC)  میں  تھوڑی سی رقم ادا کرکے کوئی بھی  اس کا ممبر بن سکتا ہے اور علاج معالجہ  کے دوران  اس کارڈ سے کئی سارےفائدے حاصل کرسکتا ہے۔ ان کے مطابق  کارڈ خریدنے میں لگائی گئی رقم کارڈ کے صرف دو یا تین استعمال میں رعایت کی صورت میں ہی  واپس ملنے کی گیارنٹی ہے۔ مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کارڈ کے  حاصل کر نے پر  ساحلی کرناٹک اور گوا میں موجود منی پال گروپ کے اسپتالوں سے خصوصی  رعایت حاصل کی جاسکتی ہے۔ منی پال گروپ میں  کستوربا ہسپتال منی پال (KMC) ، ڈاکٹر ٹی ایم اے پائی ہسپتال اڈپی ،  ڈاکٹر ٹی ایم اے پائی روٹری ہسپتال کارکلا کے ساتھ  مینگلور ڈاکٹر بی آر  امبیڈکر سرکل (المعروف جیوتی سرکل)  پر واقع کے ایم سی اسپتال اور عطاور میں واقع کے ایم سی اسپتال  شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ   کٹیل میں واقع  دُرگا سنجیونی منی پال ہسپتال اور مینگلور اور منی پال میں واقع  دو  ڈینٹل کالجز سے بھی علاج کرانے پر  رعایت حاصل کی جاسکتی  ہیں۔اس کے علاوہ  گوا میں واقع منی پال ہسپتال  میں بھی اس کارڈ کو دکھانے پر رعایت مل سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ  انفرادی کارڈ کی قیمت 300 روپئے  سالانہ ، فیملی ممبرشپ کارڈ کے لئے 600 روپئے اور فیملی پلس  کارڈ کے لئے 750 روپئے فیس رکھی گئی ہے۔ اسی طرح  دو سال کا کارڈ حاصل کرنے پر انفرادی کے لئے 500، فیملی کے لئے 800 اور فیملی پلس کے لئے 950 روپئے فیس  ہوگی۔ کارڈ ملنے کے بعد کی رعایتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کو حاصل کرنے کے بعد مندرجہ ذیل سہولتیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ • تمام اسپیشلسٹ یا سوپرا سپیشلسٹ ڈاکٹروں  کو کنسلٹ کرنے پر %50 ڈسکاؤنٹ • تشخیصی اور لیبارٹری تحقیقات پر 30% رعایت • ریڈیولوجی تحقیقات پر 20% رعایت • OP طریقہ کار اور ذیابیطس  پر 20% رعایت •  ڈائیلاسز پر ₹ 100/- رعایت • ہسپتال کی فارمیسی سے خریدی گئی دوائیوں پر %12 تک چھوٹ • جنرل وارڈ میں استعمال کی اشیاء کو چھوڑ کر داخل مریضوں کے بل پر 25% رعایت Manipal ArogyaCard 2022 کے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں درج ذیل نمائندوں کے پاس دستیاب ہیں: مسٹر رادھا کرشنا بھٹ - 9448221117،  سینٹ ملاگریس سوہاردھا: 9538894590، یوراج این - 9964888755، لکشمیش ایم نائک - 9060624778، چندرو نائک - 8147282867