بی سی سی آئی کا بڑافیصلہ، کوروناکی وجہ سے آئی پی ایل2021کوروک دیاگیا
08:22AM Tue 4 May, 2021
آئی پی ایل سیزن 2021 میں ایک ایک کرکے کئی کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دیاگیاہے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے میڈیا کو اس کی جانکاری دی ہے۔ پیر کے روز ، کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑی ورون چکرورتی اور سندیپ واریر سنکرکورونا مثبت پائے گئےتھے۔ جبکہ آج ، سن رائزرس حیدرآباد کے وکٹ کیپر بلے باز وردیھی مان ساہا کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی۔
یہ فیصلہ ایسے وقت کیاگیا جب گزشتہ 8 دنوں میں کوچنگ عملے کے دو ممبران ، کھلاڑی ورون چکورتی ، سندیپ واریر ، وردیھی مان ساہا ، امت مشرا اور بولنگ کوچ بالاجی سمیت دیگر افراد کورونا مثبت پائے گئے ۔ ہم آپ کو بتادیں کہ آئی پی ایل 2021 کے صرف 29 میچ باقی تھے اور فائنل سمیت 31 میچ باقی تھے۔ یہ تمام میچ 4 شہر احمدآباد ، دہلی ، بنگلور اور کولکاتامیں ہونے تھے۔