واٹس ایپ نے 2021ء میں بڑی تبدیلیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا
02:45PM Sun 27 Dec, 2020
سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے نئے سال میں اپنی خدمات میں تین بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹنٹ مسیجنگ کی مقبول ترین ویب سائٹ واٹس ایپ نے 2021ء میں کئی اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ان میں سے کئی تبدیلیاں رواں سال متوقع تھیں لیکن کورونا وبا کے باعث پیدا ہونے والے عالمی بحران کی وجہ سے 2020ء میں بعض تبدیلیاں مؤخر کی گئیں۔
واٹس ایپ نے کئی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کرلی ہے تاہم ان میں سے اہم ترین تبدیلی یہ ہے کہ واٹس ایپ ویب پر بھی کال اور ویڈیو کال کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ اس حوالے سے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے واٹس ایپ ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال واٹس ایپ یہ سروس متعارف کروادے گا اور اس سروس کو متعارف کروانے کے بعد واٹس ایپ ویڈیو کالنگ ایپ زوم اور گوگل میٹ کی ٹکر پر آسکتا ہے۔