دہلی اسمبلی الیکشن 2020: دہلی میں8 فروری کو ہوں گے الیکشن، 11 کو آئیں گے نتائج

01:55PM Mon 6 Jan, 2020

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ نے دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزکے زیراقتدارریاست میں 8 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ وہیں 11 فروری کو الیکشن کےنتائج آجائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس  میں آج باضابطہ تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نےکہا کہ دہلی میں الیکشن کی تیاری پوری ہوگئی ہے۔ الیکشن میں 90 ہزارملازمین کی ضرورت ہوگی۔ دہلی اسمبلی کی سبھی 70 سیٹوں کے لئے الیکشن ہوگا۔ دہلی میں کل 1.46 کروڑرائے دہندگان ہیں۔ بزرگ رائےدہندگان پوسٹل بیلٹ سے ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔ ریاست میں 2689 مقامات پرووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی دہلی میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگی ئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پرچہ نامزدگی کا عمل 14 جنوری سے شروع ہوجائے گی۔ پرچہ نامزدگی کی تاریخ 21 جنوری ہے۔ 70 نشستوں والی اسمبلی کی مدت کار 22 فروری کو ختم ہوگی۔ ضابطے کے مطابق اس سے پہلے ہی الیکشن ختم کراکرنئی اسمبلی کی تشکیل کرنی ہوگی۔ پانچ سال کی حصولیابی کولےکرعوام کے پاس جائیں گےکیجریوال