کانگریس کوغرورہے، 2019 میں نہیں ہوگا اتحاد: اکھلیش یادونے دیا کانگریس کوزبردست جھٹکا
01:07PM Wed 21 Nov, 2018
سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نے 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس سے دوری بنانے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ 2019 میں سماجوادی پارٹی کا کانگریس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہونے جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ کانگریس کو بڑی پارٹی ہونے کا غرورہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جو اچھا کیا وہ اچھا کیا۔ انہیں لگتا ہے کہ جمہوریت میں ان کی پارٹی بڑی ہے، ہم لوگ کچھ نہیں۔ ا س سے کم ازکم ہمیں موقع ملا اپنی پارٹی بنانے کا۔ انہیں تو یہ لگتا ہے کہ ان کے بغیرہمارا کچھ نہیں ہوسکتا۔ ملک کو تیسرے متبادل کی ضرورت ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ روٹی تبھی اچھی سکے گی جب باربار بدلی جائے گی۔ ایک باربی جے پی ایک بارکانگریس نے مدھیہ پردیش میں روٹی جلا دی ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش، راجستھان اورچھتیس گڑھ میں سیٹوں کی تقسیم پراتفاق رائے نہ بننے پرناراضگی ظاہرکی اورکہا کہ ملک میں تیسرے محاذ کی ضرورت ہے۔