الیکشن 2019: گوا اسمبلی کی دو سیٹوں پر کانگریس امیدواروں کا اعلان

04:05PM Fri 29 Mar, 2019

کانگریس نے گوا اسمبلی کی دو نشستوں کے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ کانگریس کی انتخابی کمیٹی کے سربراہ مکل واسنک نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی نے ماپوسا سیٹ کے لئے مسٹر سدھیر كنڈولكر اور شرودا سیٹ کے لئے سابق وزیر مہادیو نائک کو امیدوار بنایا ہے۔ مسٹر نائک نے گزشتہ ماہ بی جے پی سے استعفی دیا تھا۔ کانگریس نے انہیں ان کی روایتی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ مندیرم اسمبلی سیٹ کے لئے ابھی کوئی امیدوار طے نہیں کیا گیا ہے۔ ان تینوں سیٹوں پر 23 اپریل کو ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ اسی دن ریاست کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لئے بھی الیکشن ہونا ہے۔ شرودا اور مندیرم سیٹ کانگریس ممبران اسمبلی کی پارٹی اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے جبکہ ماپوسا سیٹ بی جے پی ممبر اسمبلی فرانسس ڈیسوجا کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ بی جے پی ان تینوں نشستوں کے لئے پہلے ہی امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔گوا کی 40 رکنی اسمبلی کے لئے انتخابات فروری 2017 میں ہوئے تھے۔