لوک سبھا الیکشن 2019: بی جے پی میں شامل ہوئیں جیاپردا، کہا۔ پی ایم مودی کے ویژن پرکروں گی کام
12:58PM Tue 26 Mar, 2019

بالی ووڈ اداکارہ جیا پردا منگل (26مارچ) کو بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔ کئی دنوں سے اس کے قیاس لگائے جا رہے تھے۔ بی جے پی انہیں رام پور لوک سبھا سیٹ سے اعظم خان کے خلاف میدان میں اتار سکتی ہے۔ جیا پردا نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نرہندر مودی کے ویژن پر کام کریں گی۔
بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد جیا پردا نے کہا ' مجھے مودی کی قیادت میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ یہ میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ میں اپنی زندگی کا ہر لمحہ وقف کرتے ہوئے بی جے پی کیلئے کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا اہم لمحہ ہے۔
غور طلب ہے کہ جیا پردا سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر دومرتبہ رام پور سے ایم پی رہ چکی ہیں لیکن بعد میں امر سنگھ اور اعظم خان کے رشتوں میں کڑواہٹ آگئی۔ اس کے بعد وہ 2014 میں آر ایل ڈی کے ٹکٹ پر بجنور سے الیکشن لڑیں جس میں انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔