آرک بشپ کی اپیل:2019 انتخابات کو لیکر کریں دعاء،پھر بولے ۔مودی حکومت کا اس سے کوئی ناطہ نہیں

08:35AM Tue 22 May, 2018

دہلی کے آرک بشپ انل کوٹو نے راجدھانی کے تمام چرچ کو لکھا اس خط کا بچاؤ کیا ہے۔جس میں انہوں نے 2019 کےعام انتخابات کو دیکھتے ہوئے پادریوں سے دعا اور جمعہ کو اپواس رکھنے کی اپیل کی تھی۔انہون نے کہا اس خط کا نریندر مودی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ در اصل آرک بشپ کوٹو نے دہلی کے سبھی پادریوں کو 8 مئی کو ایک خط لکھا تھا ۔جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ موجودہ سیاسی بد امنی کا ماحول آئین میں درج ہمارے جمہوری اصولوں اور سیکولر تانے بانے کیلئے خطرہ بن گیا ہے"اسے دیکھتے ہوئے سبھی پادری 13 مئی سے خاص دعا کریں گے۔
آرک بشپ نے اپنے خط میں لکھا"اپنے ملک اور اس کے لیڈران کیلئے ہر وقت دعا کرنا ہماری مقدس روایت ہے۔لیکن جب ہم عام انتکابات کی جانب بڑھتے ہیں تو یہ دعا بڑھ جاتی ہے۔2019 اب نزدیک ہے جب ہمیں حکومت ملنے والی ہے تو ہم اپنے ملک کیلئے 13 مئی کو دعا شروع کریں"۔