لوک سبھا الیکشن 2019 سے قبل اکھلیش یادو کا بڑا بیان "یوپی میں غیرکانگریسی ہوگا اتحاد"۔
01:33PM Wed 26 Dec, 2018
Share:
لوک سبھا الیکشن 2019 سے قبل عظیم اتحاد کو لے کرسماجوادی پارٹی کے صدراوراترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف اترپردیش میں بننے جارہا اتحاد غیرکانگریسی ہوگا۔ مدھیہ پردیش میں سماجوادی کے واحد ممبراسمبلی کو کابینہ میں شامل نہ کرنے سے ناراض اکھلیش یادو نے یہ بات کہی ہے۔
اکھلیش یادو نے اتنا ہی نہیں کہا بلکہ انہوں نے کہا "ہم کانگریس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کہ مدھیہ پردیش میں ہمارے ممبراسمبلی کو وزیرنہیں بنایا۔ ہم کانگریس اوربی جے پی دونوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کم ازکم سماجوادیوں کا راستہ صاف کردیا۔ جبکہ سماجوادی پارٹی کا واحد ممبراسمبلی مدھیہ پردیش میں کانگریس کو حمایت دے رہا تھا۔
اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ "ہم سماجوادیوں کونہ جانے کیا کہا گیا تھا۔ یاد ہوگا ضمنی الیکشن میں سماجوادیوں کولے کرکیا کہا تھا کہ یہ اتحاد کرنے جارہی پارٹیاں کیا ہیں؟ کن الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ میں انہیں کئی باران کا شکریہ ادا کرچکا ہوں۔ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا اس بات کے لئے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں بیک ورڈ (پسماندہ) سمجھا۔ ہم تو خود کوبیک ورڈ ہی نہیں سمجھتے تھے، ہم توسب کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے تھے، کام پرووٹ مانگ رہے تھے"۔