اگر 2019 میں اقتدار میں آئے تو آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کو درجہ دیں گے : راہل گاندھی

12:20PM Fri 24 Aug, 2018

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر 2019 میں ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو وہ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کو درجہ دیں گے ۔ راہل گاندھی نے یہ باتیں برلن میں غیر مقیم ہندستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان حکومت نے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا ہے ، اس کو ہلکے میں نہیں لیا جاسکتا ، میں آندھرا پردیش کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ 2019 میں اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو میں آپ کو خصوصی ریاست کا درجہ دوں گا ۔ راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم مودی غیر بی جے پی ریاستوں پر توجہ نہیں دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بی جےپی حکمرانی والی ریاستوں کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں اور دوسری پارٹیوں کی اقتدار والی ریاستوں پر وہ توجہ نہیں دیتے ہیں ۔
 برلن میں راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر بھی جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں مل کر ہندوستان میں نفرت پھیلانے کا کام کررہے ہیں ، لوگوں کو توڑنے کا کام کررہے ہیں ، لیکن ہماری پارٹی کانگریس ہندوستان کے لوگوں کو جوڑنے کا کام کررہی ہے ۔