پی ایم مودی کے دعوی نامہ پر 2019 میں ہندوستان آئیں گے شی جن پنگ
11:38AM Sun 10 Jun, 2018

شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی چین میں ہیں۔ ہفتہ کے روز چنگ داو شہر میں پی ایم اور شی جن پنگ کی رسمی ملاقات ہوئی۔ اس درمیان پی ایم مودی نے جن پنگ کو سال 2019 میں ہندوستان کے رسمی دورہ کی دعوت پیش کی ہے۔واضح رہے کہ خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے کے مطابق چینی صدر نے پی ایم کا دعوت نامہ قبول کر لیا ہے۔
خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے نے ہفتہ کے روز منعقدہ پریس اجلاس میں کہا کہ ’’ ہفتہ کے روز چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ہوئی ملاقات کا ایک اہم حصہ رہا ۔ چین کی جانب سے خبر دی گئی ہے کہ صدر شی جن پنگ 2019 میں ہندوستان کا دورہ کریں گے‘‘۔