سشما سوراج نے 2019 میں لوک سبھا الیکشن نہیں لڑنے کا کیا اعلان

01:04PM Tue 20 Nov, 2018

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ وہ اگلا لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔ سشما سوراج نے اندور میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ اطلاع دی اور کہا کہ انہوں نے پارٹی کو اپنی منشا بتا دی ہے۔ سشما سوراج اس وقت مدھیہ پردیش میں ہیں۔ وہ اسمبلی الیکشن کے مدنظر بی جے پی کی انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اسی ضمن میں وہ منگل کو اندور پہنچیں جہاں انہوں نے یہ بیان دیا ہے۔ معلومات کے مطابق، انہوں نے اپنے اس فیصلے سے پارٹی کے صدر امت شاہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
سشما سوراج مدھیہ پردیش کے ودیشا سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ صحت وجوہات سے شاید وہ اگلا لوک سبھا الیکشن نہ لڑیں۔ قیاس آرائی یہ بھی کی جا رہی ہے کہ بی جے پی اب انہیں راجیہ سبھا کے ذریعہ پارلیمنٹ میں بھیجے گی۔