گھر گھرووٹ مانگنے نکلے اروند کیجریوال، لوک سبھا الیکشن 2019 کی تشہیری مہم کا آغاز
03:28PM Sun 21 Oct, 2018

دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے مہم شروع کردی۔ اتوار کو کیجریوال دیگرآپ کے لیڈروں نے گھر گھرجاکر ووٹ مانگے، اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کو چندہ دینے کی اپیل کی۔
وزیراعلیٰ کیجریوال نے اس الیکشن مہم کی شروعات گول مارکیٹ جین مندر کے پاس گھر گھرجاکرووٹ مانگ کر کی۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے سبھی لیڈر الگ الگ علاقوں میں بھی تشہیری مہم میں مصروف ہوگئے ہیں۔ وہ لوگوں کو عام آدمی پارٹی کی حکومت کی حصولیابیوں سے روبرو کرارہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کو گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں ایک بھی سیٹ پرجیت نہیں ملی تھی، لیکن اس کے بعد ہوئے اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 67 سیٹوں پرتاریخی کامیابی ملی تھی، جس کے بعد اب عام آدمی پارٹی ایک بار پھرلوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوگئی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے کنوینرنامزد کردیئے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ وہی پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔